(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس نے کیریئر کے ابتداء میں اپنی منفرد اداکاری کی بدولت جلد ہی اپنا ایک مخصوص مقام بنایا،زارا نور عباس کی ایک نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انٖڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ڈرامہ انڈسڑی میں قدم رکھتے ان کی اداکاری کو پسند کیاگیا،مقبول ڈرامہ 'عہد وفا' میں رانی کا کردار ادا کرنے والی زارا متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، خاموشی، لمحے اور قید جبکہ اداکارہ نے 'پرے ہٹ لو'فلم میں بھی کام کیا جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔
اداکارہ زارا نور عباس کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ڈانس گروہ وہاب شاہ بھی اس ڈانس میں ان کے ساتھ رقص کررہے ہیں, ویڈیو سامنے آنے پر اداکارہ کے ڈانس کو صارفین پسند کررہے ہیں جبکہ کمنٹس سیشن میں تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
View this post on Instagram