ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوق چوک تا خیابان فردوسی روٹ کو سگنل فری بنانےکےمنصوبےپرکام شروع

شوق چوک تا خیابان فردوسی روٹ کو سگنل فری بنانےکےمنصوبےپرکام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے کی جانب سے کا اللہ ہوگول چکر ،شوق چوک تا شوکت خانم فلائی اوور خیابان فردوسی  کی ری ماڈلنگ کےپراجیکٹ پر فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبے میں اللہ ہوگولچکر کو ختم کرکے خیابان فردوسی کا دورویہ ٹریک تھرو کردیا جائے گا ۔ اللہ ہوگول چکر سے قبل اور بعد میں دو پروٹیکٹڈ یوٹرن بنائے جائیں گے ۔ منصوبےکے مطابق محمود چوک ، جگاور چوک ، شادیوال چوک کی ری ماڈلنگ ہوگی جبکہ سگنلز بھی لگائے جائیں گے ۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کا کنٹریکٹ 9 کروڑ60 لاکھ میں فائنل کردیا ہے ۔

ایل ڈی اے نے منصوبے کا کنٹریکٹ میسرز کانسپٹ انجنئیرنگ کو ایوارڈ کردیا ۔ ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کے مطابق منصوبہ 60روز میں مکمل کیا جائے گا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے کہ منصوبے سے لاکھوں شہری روزانہ مستفید ہوں گے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے  کا کہنا ہے کہ منصوبہ خیابان فردوسی کی ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانےگا، ایل ڈی اے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن منصوبہ کررہا ہے ۔