لاہورہائیکورٹ میں تبدیلی۔۔۔بڑوں کی پیشی

لاہورہائیکورٹ میں تبدیلی۔۔۔بڑوں کی پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : فراڈکےمقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت  پرسماعت،متعلقہ تفتیشی افسران کی عدم پیشی پر عدالت برہم، آئی جی انعام غنی ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر عدالت پیش ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ  کےجسٹس سہیل ناصر  نے فراڈکےمقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت  پرسماعت  کی ،عدالت  کا متعلقہ تفتیشی افسران  کی عدم پیشی  پراظہاربرہمی،   آئی جی انعام غنی ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق کمال  سمیت دیگرافسران عدالت پیش ہوئے، عدالت نے  تفتیشی افسران کو عدالت پیش ہونے بارےمراسلہ جاری کرنےکاحکم دیدیا جبکہ  غیر متعلقہ ریکارڈپیش کرنیوالےتھانیدار کیخلاف کارروائی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،جسٹس  سہیل ناصر نے آئی جی پنجاب  سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  آپ کو خوشی سے نہیں بلایا ، اکثر غیر متعلقہ افسران ریکارڈلےکر پیش ہوتے ہیں  جبکہ متعلقہ تفتیشی افسرعدالت میں پیش ہی نہیں ہوتے ،جو افسر پیش ہوتے ہیں انہیں مقدمے بارےعلم نہیں ہوتا جس پر آئی جی انعام غنی   نے کہا کہ سرآگرآپ اجازت دیں تومیں کچھ عرض کروں۔

جسٹس سہیل ناصر نے آئی جی سےمکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ جی بولیں !کیا کہنا چاہتے ہیں ،اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سٹینڈنگ آرڈر جاری کیاکہ متعلقہ افسر ہی عدالتوں میں پیش ہوں جبکہ تفتیشی کےرخصت  پر ہونےپر ہی انچارج انویسٹی گیشن پیش ہوگا،بدقسمتی سےسٹینڈنگ آرڈرپرعملدرآمد نہیں ہورہا۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آپ دوبارہ لیٹر جاری کریں،عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریں۔آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ   جی آئندہ ایسا نہیں ہوگا،آج ہی ایڈووکیٹ جنرل والوں سے ملکر اس بات کو یقینی بنائیں گے۔ ملزم کیخلاف تھانہ سول لائن میں فراڈکی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا