حرا مانی نے کرینہ کپور کو کیوٹ قرار دے دیا

Hira Mani
کیپشن: Hira Mani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹاون (زین مدنی ) معروف اداکارہ حرا مانی نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو کیوٹ قرار دیدیا۔

 حال ہی میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے اپنی بہن کرشمہ کپور کے ہمرہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس پر پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی نے انہیں کیوٹ قرار دے دیا ہے۔ کرینہ کپور کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کا کیپشن میں کہنا ہے کہ جب وہ کہتی ہیں کہ ان کا اور ان کی بہن کرشمہ کپور کا ویک اینڈ بہت اچھا گزرا تو اس کا مطلب کچھ ایسا ہوتا ہے۔

کرینہ کپور کی انسٹا ویڈیو جہاں ان کے کروڑوں چاہنے والوں کی جانب سے لائیک کی گئی ہے وہیں حرا مانی نے بھی کرینہ کپور کی یہ ویڈیو لائیک کرتے ہوئے کمنٹ کیا ہے۔حرا مانی نے کرینہ کپور اور ان کی بہن کرشمہ کپور کی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے کمنٹ میں لکھا ہے کہ سو کیوٹ۔

Sughra Afzal

Content Writer