ٹوکیو اولمپکس: ارشد ندیم جیولن تھرو کےفائنل میں پہنچنےمیں کامیاب

 ٹوکیو اولمپکس: ارشد ندیم جیولن تھرو کےفائنل میں پہنچنےمیں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز : پاکستان کےارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ارشد ندیم نے 85.16میٹر تھرو کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

 تفصیلات کے میں  ٹوکیو اولمپکس  میں  پاکستان کے ارشد ندیم نےجیولن تھرو کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،ارشد ندیم نے 85.16میٹر تھرو کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ  جیولن تھرو کا فائنل سات اگست  کھیلا جائیگا۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کی ٹوکیو اولمپکس فائنل میں پہنچنے پر ارشد ندیم مبارکباد،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ  آپ محنت اور لگن سے کام کریں اللہ آپ کو کامیاب کرے گا، پوری قوم سے ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل ہے ۔

میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے کسی ’انویٹیشن کوٹے‘ یا وائلڈ کارڈ کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔ ارشد ندیم نے سنہ 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں 86 اعشاریہ 29 میٹرز دور نیزہ پھینک کر نہ صرف ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا بلکہ اس کارکردگی کے بل پر وہ براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے تھے۔

ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔ ان کے والد راج مستری ہیں لیکن اُنھوں نے اپنے بیٹے کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی ہے۔ ارشد ندیم کے کریئر میں دو کوچز رشید احمد ساقی اور فیاض حسین بخاری کا اہم کردار رہا ہے۔