فلور ملز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

فلور ملز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) سینئر و صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ڈسٹرکٹ فوڈ افسران کو سبسڈائز آٹے کی برآمد کو روکنے اور فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کردیں۔

سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ افسران اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ویڈیولنک کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک ڈاکٹراسد الرحمان گیلانی، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور سینئر افسران نے سینئر و وزیر خوراک کو گندم و آٹے کی اب تک کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سستے آٹے کے لئے اربوں روپے کی بھاری سبسڈی دے رہی ہے جس کا بلا واسطہ طور پر فائدہ عام آدمی کو پہنچنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پرائیویٹ ٹیموں کے ذریعے بھی سستے آٹے کی رپورٹ لے رہے ہیں جبکہ سپیشل برانچ سمیت خفیہ اداروں کی طرف سے بھی فیڈ بیک آرہا ہے۔ سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلور مل سے ڈائریکٹ یا ایجنٹ کے ذریعے سستا آٹا باہر گیا تو اُس کی ذمہ داری محکمہ خوراک اور مقامی انتظامیہ پر آئے گی۔

سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ وہ بے گناہ افسران کا بھرپور ساتھ دیں گے اور اُن کی مدد کیلئے ہر فورم تک جائیں گے لیکن بوگس کاموں میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایسی ملوں کی نشاندہی کریں جہاں سے ملی بھگت کے ذریعے سرکاری گندم کا سبسڈائزڈ آٹا دیگر صوبوں میں بھجوایا جارہا ہے تاکہ انہیں بلیک لسٹ کیا جا سکے۔