آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بینک روڈ(علی ساہی) آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ایڈیشنل آئی جیز کو ان کے شعبوں بارے دئیے گئے ٹاسک کے حوالے سے سی پی او میں اہم اجلاس۔

آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایس پی کمپلینٹس، فرنٹ ڈیسک،  8787 کمپلینٹ سنٹر،خدمت مراکزاور پکار 15سٹاف کو اپنے فرائض مزید تندہی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ پولیس کے آپریشنل اور ورکنگ سسٹم کو آئی ٹی کے جدید ماڈیولز پر اپ گریڈیشن کے عمل کو مزید تیز کیاجائے۔

انہوں نے کہا جرائم کی بیخ کنی اور سروس ڈلیوری کومزید بہترکرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثرا ستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تھانوں کی ورکنگ کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایس او پیز کے مطابق استعمال یقینی بنایا جائے۔عوامی سہولت کیلئے شروع کردہ آئی ٹی پراجیکٹس سے مطلوبہ نتائج صرف بہتر مانیٹرنگ و انسپکشن سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوران محرم مجالس و جلوسوں میں بہترین سکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، قمار بازی و منشیات فروشی کے مقدمات کے اندراج سے چالان کی تکمیل تک ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی15روزہ رپورٹ سی پی او بھجوائی جائے۔

ریورائن پوسٹوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کارکردگی جانچنے کیلئے علیحدہ ایپ تیار کی جائے۔ دوران میٹنگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اورایڈیشنل آئی جی آئی اے بی نے اپنے شعبوں میں آئی ٹی پراجیکٹس کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Shazia Bashir

Content Writer