’’وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے‘‘

’’وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) علما کونسل پاکستان نے بھارتی جارحیت کی کیخلاف 9 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کااعلان کردیا، مولانا طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ دنیا میں امن چاہنے والے اب خاموش نہیں بیٹھ سکتے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین علما کونسل پاکستان علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں مفاد پرست لوگ سیاست چمکانے کے لیے اداروں پر الزام لگارہے ہیں، ملک میں امن و مان برقرار رکھنے کیلئے مسلح افواج اور قوم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

چیئرمین علما کونسل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے۔ خطے کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے۔