( سٹی 42 ) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے پولیس اور شہداء کیلئے گانا ریکارڈ کرا دیا۔
گانے کی مکسنگ اور میوزک ماسٹرنگ عمیر حسن جبکہ گانے کی موسیقی استاد راحت فتح علی خان نے ترتیب دی۔ گانا فلم ”دال چاول“ کیلئے ریکارڈ کیا گیا جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اکبر ناصر خان اور معروف شاعر ذوالفقار عادل کا لکھا گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے فلم ”دال چاول“ سماجی مسائل اور معاشرے میں جرائم کی وجوہات پر بنائی گئی ہے۔
فلم میں پولیس، افواج پاکستان سمیت تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ فلم ایک پرائیویٹ فلم کمپنی کی کاوش ہے۔