ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل سیزن گیارہ ، راولپنڈیز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 3وکٹوں سے جیت لیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کا 157رنز کا ہدف  15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نوجوان بلے باز سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔چیپمین نے 24 ،حیدر علی نے 26 اور  محمد فائق نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر،جلات خان اور رشاد حسین نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔بارش کے باعث میچ مقررہ وقت سے چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے ۔کامران غلام 50 رنز  بنا سکے ۔ڈین فورسٹر نے 44 اور عبداللہ فضل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گریسن ،سلمان ارشاد اور فہیم  اشرف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔