سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کریک ڈاون کیا ۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔ سی ٹی او محمد سرفراز ورک نے کہا اوور چارجنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
قوانین کی عملدرآمد کیلئے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے گئے ۔تمام زونل ڈی ایس پیز اپنے اپنے زونز میں متحرک رہیں گے۔تمام ڈی ایس پیز آپریشن کی سپرویژن کریں گے۔اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا ناجائز فائدہ لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
عوامی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے