ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے چوتھا ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کی منظوری چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دی۔
ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق مختلف ججز کو پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
روسٹر کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ ذرائع کے مطابق وہ 22 اپریل کو ریٹائر بھی ہو جائیں گے۔
اسی طرح جسٹس صداقت علی خان 8 اور 9 اپریل کو، جبکہ جسٹس سید شہباز علی رضوی 6 اپریل سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔
جسٹس مسعود عابد نقوی 4 اپریل تک جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل تک پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال بھی 29 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔