ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کا الخدمت فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ

 گورنر پنجاب کا الخدمت فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن حفیظ الرحمٰن نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا، جبکہ سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، ہیڈ انٹرنیشنل افیئرز احمد طور اور کاشف مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران گورنر پنجاب نے الخدمت فاؤنڈیشن کے موبائل ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا۔

حکام نے گورنر پنجاب کو الخدمت فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں اور عوامی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

آخر میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنر پنجاب کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

گورنر پنجاب نے فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔