طلحہ اشرف: لاہور میں مٹن اور بیف کی مقررہ کردہ سرکاری قیمت اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں تضادکے باعث عوام کو ریلیف نہ مل سکا،شہریوں نے سرکاری قیمتوں پر عملدآرمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دکانوں پر گوشت سرکاری نرخ نامے سے دگنی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، مٹن کی سرکاری قیمت 1400 جبکہ مارکیٹ میں 2800 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔
بیف سرکاری قیمت 800کے بجائے 1400روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ، شہریوں کا انتظامیہ سے سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔