ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون سے قبل ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کیلئے اہم اقدامات

مون سون سے قبل ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کیلئے اہم اقدامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِنایاب : پنجاب کے15اضلاع میں 204 ارب کے تاریخی ترقیاتی پروگرام کی تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی ہے،حکومت کی جانب سے مون سون سے قبل ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کیلئے اہم اقدمات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق سرگودھا میں 30.2،اوکاڑہ 26، ڈی جی خان 21.7 ،جھنگ میں 20.2 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں جبکہ گجرات 19.26، حافظ آباد 18.30، فیصل آباد14.40 اور ساہیوال  میں 17 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہوچکا ہے۔

جاری تفصیلات کے مطابق جہلم میں 18، ننکانہ 11.40، شیخوپورہ 8.5 اور ملتان میں 11.5 ، گوجرانوالہ 8.65، راولپنڈی 7.2 اور سیالکوٹ میں3 فیصد ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے شہریوں سے ترقیاتی کاموں کے اردگرد حفاظتی ایس او پیز اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گہری کھدائی والی جگہوں کے قریب مت جائیں تاکہ کسی بھی ممکنا نقصان سے بچا جاسکے۔