ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیجنڈری ڈرمر جیمز گیڈسن انتقال کر گئے، موسیقی کی دنیا سوگوار

لیجنڈری ڈرمر جیمز گیڈسن انتقال کر گئے، موسیقی کی دنیا سوگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:موسیقی کی دنیا ایک اور درخشاں ستارے سے محروم ہو گئی، معروف اور لیجنڈری ڈرمر  جیمز گیڈسن 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں کئی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا، جن میں ڈیانا روس  اور کیلی کلارکسن شامل ہیں، جہاں وہ بیک اپ ڈرمر کے طور پر اپنی منفرد پہچان بنا چکے تھے۔

ان کی اہلیہ باربرا نے 2 اپریل کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےرولنگ سٹان کو بتایا کہ وہ حالیہ دنوں میں طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔ ان کے مطابق گھر میں گرنے کے باعث کمر کی چوٹ نے بھی ان کی صحت کو مزید متاثر کیا۔ انہوں نے جیمز گیڈسن کو ایک بہترین انسان، محبت کرنے والے شوہر، شفیق والد اور ایک غیر معمولی فنکار قرار دیا۔

17 جون 1939 کو کنساس سٹی میں پیدا ہونے والے جیمز گیڈسن نے 1960 کی دہائی کے آخر میں اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی آر اینڈ بی اور سول میوزک کے نمایاں ڈرمرز میں شمار ہونے لگے۔

انہیں ابتدائی شہرت چارلس رائٹ اینڈ دی واٹس  کے ساتھ کام کرنے سے ملی، جہاں انہوں نے تین اسٹوڈیو البمز ریکارڈ کیے۔ بعد ازاں 1972 میں  بل وِذرز  کے مشہور البم ’اسٹل بل‘  پر کام کرنے کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

موسیقی کے علاوہ انہوں نے فلم فنی پپل میں بھی مختصر کردار ادا کیا، جہاں وہ ایک جم بینڈ کے رکن کے طور پر نظر آئے۔