ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے سبزی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے سبزی کی قیمتوں میں بھی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سبزی کی قیمت پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ۔ آلو ، پیاز، لہسن سمیت تمام روز مرہ کےاستعمال کی اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اوپن مارکیٹ میں متعدد سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں آلو 30، پیاز 90،ٹماٹر 100، لہسن 500روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ ادرک 400،بھنڈی 250، اور ٹینڈے 450روپے کلو میں بیچے جا رہے ہیں۔

سبزی فروشوں کے مطابق سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ کے کرائےبڑھنے کی وجہ ہوا ہے ۔