ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول میں معمولی کمی، آن لائن رائیڈرز مہنگائی سے پریشان

پیٹرول میں معمولی کمی، آن لائن رائیڈرز مہنگائی سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دعا شکیل پراچہ: پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے معمولی کمی کا اعلان کیا گیا، مگر آن لائن بائیک رائیڈرز اس صورتحال سے ابھی بھی شدید پریشان ہیں۔

بائیک رائیڈرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت تیزی سے بڑھی اور اس کے مقابلے میں معمولی کمی سے کوئی خاص ریلیف نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث بائیک کو پیٹرول پر چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

رائیڈرز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حقیقی کمی کی جائے تاکہ روزمرہ کی سروس جاری رکھنا ممکن ہو اور ان کی آمدنی متاثر نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ معمولی کمی ان کے اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ روزانہ کی ضروریات اور آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرنے والے شہریوں کی آمدنی پر براہِ راست اثر ڈال رہا ہے، اور اس مسئلے کا حل فوری اقدامات کے بغیر ممکن نہیں۔