وقاص احمد: ایسٹر کے موقع پرشہر کے647گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیےفول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔3076افسران و جوانوں میں 130لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ پارکس ودیگر تفریحی مقامات پر 526 اہلکار سکیورٹی کیلئے موجود ہونگے۔
ڈی آئی جی آپریشنز پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام گرجاگھروں کی مانیٹرنگ کا بھی پلان مرتب کیا گیا ہے گرجا گھروں کے اطراف پارکنگ ایریاز کیلئے الگ سکیورٹی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔
اُنہوں نے بتایاکہ ڈولفن و پیرو ٹیموں کے علاوہ 16 ایلیٹ و سپیشل سکواڈ گشت پر مامور رہیں گے۔ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوزسکیورٹی حصار کی خود نگرانی کرینگےجبکہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز ،چیکنگ پوائنٹس فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔