ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم قیمتوں کیخلاف نئی متفرق درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم قیمتوں کیخلاف نئی متفرق درخواست دائر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں حکومتی پالیسی پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ 80 روپے فی لیٹر کمی کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس سے قبل قیمتوں میں اضافہ کس بنیاد پر کیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی شفاف اور واضح قانونی فارمولا موجود نہیں، جس کے باعث عوام کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت سے پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا مکمل ریکارڈ طلب کرے اور اس بات کی وضاحت لی جائے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں زیادہ کیوں رکھی جاتی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اور اوگرا کی طرز پر ایک خودمختار اور شفاف ریگولیٹری نظام قائم کیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا  کہ موجودہ نظام عوامی مفاد کے خلاف ہے اور اس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔