طلحہ اشرف: شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اب بھی بہت مہنگا ہے اور اس کمی سے عوام کی مشکلات میں کوئی خاص کمی نہیں ہوئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت اب بھی بہت زیادہ ہے جس کے باعث مہنگائی میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹ کرائے، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر ہیں۔
شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہی تو مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور عام آدمی کیلئے زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔
مختلف شہریوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ آمدن میں اضافہ نہیں ہو رہا۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ مہنگائی میں کمی آئے اور عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔