ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 378 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پٹرول 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔