ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوارما کھانے والے 648 افراد ہسپتال پہنچ گئے

شوارما کھانے والے 648 افراد ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترکیہ میں حکام نے کوجائلی صوبے میں واقع اس ریستوران کو بند کر دیا جو آخری دو روز میں سینکڑوں گاہکوں کا شوارما کھانا زہر خوانی کا سبب بن گیا تھا۔ریستوران کا کھانا کھا کر زہر خوانی کا شکار ہونے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 648 ہو گئی۔

 مقامی میڈیا نے آج جمعے کے روز بتایا کہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس ریستوران کے گاہکوں کو یہاں کا فاسٹ فوڈ کھانے کے بعد اچانک سے طبیعت خرابی کی شدید علامات محسوس ہوئیں۔ مذکورہ ریستوران کا کھانا کھا کر زہر خوانی کا شکار ہونے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 648 ہو گئی۔ ان میں کم از کم دو کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ جمعرات کی رات سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ریستوران کا شوارما کھانے والے گاہکوں پر جمعرات کی شام سے زہر خوانی کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ متاثرین نے پیٹ میں شدید درد، قے، اسہال اور بخار کی شکایات کا ذکر کیا۔ اس کے سبب متاثرین کو مطلوبہ علاج کے لیے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریستوران کی بندش کے بعد اس کے کھانے کے نمونے جانچ کے لیے مخصوص تجربہ گاہوں کو بھیج دیے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعے کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے علاقے میں واقع تمام ریستورانوں میں غذائی اشیاء اور کھانوں کی جانچ کی جائے گی۔