ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ رمضان گزشتہ برسوں کی نسبت محفوظ ترین ؛ گھناونے جرائم میں 49 فیصد کمی

 ماہ رمضان گزشتہ برسوں کی نسبت محفوظ ترین ؛ گھناونے جرائم میں 49 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : لاہور پولیس کی بہترین حکمت عملی سے ماہ رمضان گزشتہ برسوں کی نسبت محفوظ ترین رہا،مجموعی طور پر ماہِ رمضان میں گھناؤنے جرائم میں 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
رپورٹ کے مطابق 2024 کے ماہِ رمضان میں 4292 جبکہ 2025 میں 2170 کرائم رپورٹ ہوئے،اس رمضان کے دوران اغواء برائے تاوان کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا، 100 فیصد کمی ہوئی،2024 کے ماہِ رمضان میں دورانِ ڈکیتی قتل کے 05واقعات رپورٹ ہوئے،امسال رمضان میں دورانِ ڈکیتی قتل کا بھی کوئی وقوعہ سرزد نہ ہوا، 100 فیصد کمی ہوئی ،گزشتہ سال ڈکیتی کے 5 واقعات جبکہ امسال 01 واقعہ رپورٹ ہوا،
شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 80 فیصد کمی رونما ہوئی، گزشتہ سال رابری کے 1301 جبکہ اس سال 384 واقعات رپورٹ ہوئے،اس سال ماہِ رمضان میں رابری کی وارداتوں میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی، 2024 میں سنیچنگ کے 799 جبکہ 2025 میں 525 واقعات رونما ہوئے۔
مجموعی طور پر سنیچنگ کی وارداتوں میں 34 فیصد کمی واقع ہوئی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی 40 فیصد کمی ہوئی، اس ماہِ رمضان میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 67 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ سال 48 کاریں جبکہ اس سال 16 کاریں چھینی گئیں، 2025 کے ماہِ رمضان میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 57 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ ماہِ رمضان میں 157، اس ماہِ رمضان میں 75 دیگر گاڑیاں  چوری ہوئی، مجموعی طور پر دیگر گاڑیوں کی چوری میں 52 فیصد کمی واقع ہوئی، اس رمضان میں گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی،شہربھر میں چوری کی وارداتوں میں 10 فیصد کمی رہی،

 ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کا محفوظ رمضان، محفوظ عید پلان کامیاب رہا،پولیس نے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی اور ٹیکنالوجی سے مدد لی ،اب تک 2025 میں جرائم کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے،