عرفان ملک: وزارت داخلہ کا افغان باشندوں کو واپس بھجوانےکیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک، پنجاب سپیشل برانچ کی افغان باشندوں کی میپنگ رپورٹ کابینہ کوارسال کردی گئی۔
رپور ٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99ہزار857 ہے جبکہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 35ہزار235 ہے۔
لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8ہزار282 ہے، پولیس ، ایف آئی اے اور نادراٹیموں نے افغان شہریوں کے انخلا کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔