ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی ترجمان  کے مطابق  غازی آباد ، تاجپورہ 30 سالہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی. خاتون نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا. متوفیہ کی شناخت 30 سالہ ناصرہ زوجہ نوید کے نام سے ہوئی۔
نواب ٹاؤن کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،فیکٹری ایریا غازی روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور چوکی سوئے آصل 65 سالہ ملنگ بابا مردہ حالت میں ملا، بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے
پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد میتیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔