علی ساہی: وزیر اعلی کا مستحسن اقدام، پنجاب پولیس کی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ، بلٹ پروف گاڑیاں کچہ کریمنلز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں استعمال ہوں گی۔
اہلکاروں کو دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ، ڈی جی خان، میانوالی کی سرحدی چوکیوں کےاہلکاروں کو محفوظ بنایاجائے گا، سی ٹی ڈی کو دہشتگردوں کے خلاف ریڈز کے لئے بھی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں،یہ گاڑیاں خطرناک اشتہاری مجرمان و دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایکشن میں استعمال ہونگی۔
سپیشل برانچ کے ملازمین کو بلٹ پروف گاڑیاں دی جا رہی ہیں، یہ گاڑیاں رپورٹنگ و دیگر حساس امور کی انجام دہی کے لئے استعمال ہونگی۔