ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پریشان شہریوں کی سنی گئی

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پریشان شہریوں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :صوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کاعمل تیزی سےجاری ہے۔
ٹریفک پولیس نےگزشتہ ماہ لائسنسنگ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،گزشتہ ماہ 6 لاکھ 95 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنس کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
  ترجمان حکام کے مطابق  2لاکھ27ہزارسےزائدشہریوں نےلرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،2لاکھ50 ہزارسےزائدشہریوں نےریگولرڈرائیونگ لائسنس بنوائے،2لاکھ11ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ اورریگولرلائسنس کی تجدیدکروائی،4ہزار300سےزائدشہریوں کوانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیےگئے ۔

4600سےزائدشہریوں نےاینڈوزمینٹ کیٹگری میں اپنےلائسنس کواپگریڈکروایا،2ہزار300سےزائدشہریوں نےاپنےگم شدہ لائسنس کودربارہ حاصل کیا،95ہزار500سےزائدشہریوں نےبذریعہ آن لائن لائسنس کی سہولت سےفائدہ اٹھایا۔

گزشتہ ماہ12ہزار300سےزائدخواتین نےڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 24سے زائد ٹرانس جینڈرز کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،گزشتہ ماہ 65ہزار440کمرشل گاڑیوں اور6لاکھ29ہزارنان کمرشل گاڑیوں کےلائسنس جاری کیے۔

ماہ صیام میں ٹریفک پولیس نے تسلسل کے ساتھ شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی۔

  ایڈیشنل آئی جی ٹریفک   کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کیلئے بہترین لائسنسنگ سہولیات مہیا کر رہی ہے۔