معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری 

معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری 
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہم موجودہ حکومت کو سپورٹ کریں گے، معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ 

  بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 4 اپریل اور شھید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا دن ہے، رمضان کے باعث اب 13 یا 14 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ کریں گے،  یہ تاریخی برسی تقریب ہوگی۔شھید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کے مختصر احکامات آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد عوام کے پاس پہلی بار سامنے آ رہے ہیں، اب مختلف حلقوں میں جا کر عوام سے ملوں گا۔ ملک کے عوام نے ایسا مئینڈیٹ دیا ہے کہ مل جل کر حکومت کرنا ہوگی۔ سندھ اور بلوچستان حکومت ہمارے پاس ہیں کوشش کریں گے عوام کی خدمت کریں۔ عوام کا شکریہ انہوں نے پیپلزپارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا مخالفین آج تک رو رہے ہیں۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے انتظامی کارکردگی پر نظر رکھیں، اس بار منصوبے ہم نہیں عوام دیں گے۔ وزیر اعلی سندھ کو کہا ہے کہ منتخب نمائیندوں کے ساتھ مل کر کھلی کچھریاں کریں اور منصوبوں کا تعین کریں۔  ہم نے عوامی معاشی معائدہ پیش کیا تھا کوشش ہوگی صوبائی حکومت سندھ اور بلوچستان اس کے چند نکات پر عمل کریں۔ انہوں ںے کہا کہ سولر سسٹم کو سپورٹ کرتے ہیں، سندھ میں بجلی کے حوالے سے ریلیف دیں گے ۔ سندھ میں کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف دیں گے۔  سندھ میں مزدور کارڈ پت کام کا آغاز کر دیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا یہ عدلیہ پر بدنما داغ ہے۔ ملک میں جوڈیشل ریفارمز لانا ہوں گے اور اور اس کے لیے اسمبلی سمیت ہر سطح آواز اٹھانا ہوگی۔ عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد کمزور ہوا ہے۔ شھید بے نظیر بھٹو کے ن لیگ کے ساتھ چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی جوڈیشل ریفارمز ایک ایسا نقطہ تھا جس پر کام نہیں ہو سکا۔