نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز،18 رکنی قومی اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے؟

 نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز،18 رکنی قومی اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کیلئےقومی سلیکشن کمیٹی  کا قومی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے آج لاہور میں بیٹھک لگائی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق  کاکول کیمپ میں شریک 29 میں سے 18 رکنی قومی اسکواڈ تشکیل دیاجائے گا،فاسٹ باولنگ میں روٹیشن پالیسی کے تحت تمام باولرز کو موقع دینے پر مشاورت ہو گی۔
سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان) ، صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان ،افتخار احمد،سلمان علی آغا ، شاداب خان، عماد وسیم اور اسامہ میر شامل ہوں گے۔

 ان کے علاوہ  شاہین آفریدی، حسن علی، محمد عامر، نسیم شاہ، زمان خان ،عباس آفریدی،وسیم جونیئر، عثمان خان اور محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔