آئی جی پنجاب کا پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور کا اچانک دورہ،جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی جی پنجاب کا پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور کا اچانک دورہ،ڈاکٹر عثمان انور نے بیرکس اور لائنز کے میس کا وزٹ کیا اور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا ۔

آئی جی پنجاب نے جوانوں کو دئیے جانے والے کھانے اور دیگر سہولیات بارے دریافت کیا ۔آئی جی پنجاب نے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کمانڈ اور کانسٹیبلری میں کوئی فرق نہیں ، فورس کی ویلفیئر میری ترجیحات میں سرفہرست ہے ، پولیس میس کا مینیو جوانوں کی پسند کے مطابق ترتیب دیا جائے۔ 

آئی جی پنجاب نے بیرکس کی انسپکشن کے دوران جوانوں کی رہائشی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور ہدایت کی کہ لائنز میں رہائش پذیر اور زیر تربیت جوانوں کو معیاری سہولیات اور تربیتی ماحول فراہم کیا جائے۔اہلکاروں کی کسپیٹی بلڈنگ کیلئے جدید مہارتوں پر مبنی ریفریشر کورسز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے  حکم دیا کہ ایس پی ہیڈکوارٹرز بیرکس اور لائنز  میس کی ماہانہ انسپکشن کو ہر صورت یقینی بنائیں۔