اسحاق ڈار سے گوہر اعجاز کی سربراہی میں اپٹما کے وفد کی ملاقات 

 اسحاق ڈار سے گوہر اعجاز کی سربراہی میں اپٹما کے وفد کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گوہر اعجاز نے وزیرخزانہ کو  ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل سے آگاہ کیا۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات کم ہو رہی ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایل سیز نہیں کھل رہیں۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ٹیکس ریفنڈز جاری نہیں ہو رہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ فراہم نہیں کیے جا رہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گوہر اعجاز کو  ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

Bilal Arshad

Content Writer