ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سوار احتیاط کریں،پریشان کن خبر آ گئی

Bike theft,Shalimar,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)شالیمار کے علاقہ میں شہری کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
شالیمار کے علاقہ میں شہری سیف اللہ نے پاکستانی مال کے باہر اپنی نئی موٹرسائیکل کھڑی کی، اس دوران نامعلوم چور فون سنتے ہوئے شہری کی بائیک پر بیٹھا اور تالا توڑ کر موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،فوٹیج میں ملزم کو واضح طور ہر بائیک چوری کرکے لیجاتے دیکھا جاسکتا۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔