ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو کیا نکلا؟جانئے

Taxas police,America,
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  جلتی ہوئی گاڑی سے کیا برآمد ہوا، دیکھ کر سیکیورٹی حکام دنگ رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس پولیس  نے ایک ایس یو وی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی میں موجود افراد نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکار کو کچل کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد ٹیکساس پولی نے مشتبہ گاڑی کا تعاقب شروع کیا، اسی دوران ایک افسر نے گاڑی کو ٹکر دے ماری جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جب پولیس افسران متاثرہ گاڑی کے قریب پہنچے تو انہوں نے گاڑی کی آگ بھجانےکی کوشش کی اور اس کی جامہ تلاشی بھی لی، اسی دوران گاڑی کے عقب سےملنے والے بیگ نے انہیں حیران کرڈالا کیونکہ گاڑی میں ایک زندہ خاتون کو اسمگل کیا جارہا تھا۔

خاتون کو جب بیگ سے نکالا  گیا تو وہ صحیح سلامت تھی اور اس کے ہاتھ میں جوتے موجود تھے، واقعے میں ایک سمگلر کو گرفتار کیا گیا، اس ڈرامائی منظر کی عکس بندی باڈی کیم سے کی گئی جسے بعد ازاں ٹیکساس پولیس ریجن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔