(حسن خالد)فیروز پور روڈ کاہنہ کے قریب ٹرک اور گاڑی میں تصادم ،حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کاہنہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق تصادم ٹرک اور مہران گاڑی کے درمیان ہوا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عارف اور سنی کے نام سے ہوئی ،زخمی ہونے والوں میں حمزہ ٫ خضر اور عمار شامل ہیں۔ زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھےکرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔