ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Gas load shedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

(شاہد ندیم سپرا)رمضان المبارک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جاپہنچا، سحری و افطاری میں صرف چھ گھنٹے گیس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، گیس بحران کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو ایک بار پھر گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی۔
رمضان المبارک کے دوران شہر میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صرف سحری و افطاری میں گیس دینے کا پلان بنایا ہے جس کے مطابق سحری میں دو جبکہ افطاری کے اوقات کار میں چار گھنٹے گیس دی جائیگی۔

سحری و افطاری کے علاوہ باقی اوقات کار میں گیس سپلائی معطل رہے گی،سی این جی سٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی سپلائی معطل کی گئی ہے، اس سے قبل سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں تین روز کھولا گیا تھا۔