سٹی 42: ماہ رمضان میں بھی مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی،برائلر مرغی کے گوشت میں فی کلو 7 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے اضافے کے بعد گوشت 383روپے فی کلو ہوگیا۔زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قمیت 264روپے مقرر ہے۔بون لیس برائلر گوشت کی قمیت 530روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت تو رہی نہیں کس سے شکوہ کریں۔رمضان کے مہینے میں مہنگائی ہونا عوام پر ظلم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔