ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے کے قریب 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

موٹروے کے قریب 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش
کیپشن: On Motorway 7 Year Child Harassments
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہورمیں زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔سبزہ زار میں موٹروے کے قریب 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار میں موٹروے کے قریب 7 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔چچا زاد کزن حیدر بچی کو رات گئے موٹروے کے قریب لیکر گیا ۔صوبیہ کے شور مچانے پر مقامی افراد نے ملزم حیدر کو پکڑ لیا ۔ملزم کو سبزہ زار پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

پولیس  کے مطابق صوبیہ کو اسکے والدین چچا کے گھر چھوڑ گئے تھے،پولیس نے صوبیہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ۔پولیس کی جانب سےملزم حیدر کیخلاف  خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی۔