منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ
کیپشن: Shahbaz Sharif Case Hearing
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایف آئی اے کی شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے، ایف آئی اے کے وکیل سکندر ذوالقرنین نےسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں درخواست داٸر کر رکھی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف ضمانت کیس میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، شہباز شریف بیماری اور سیاسی مصروفیات کا بہانہ بنا کر پیش نہیں ہوتے۔

ایف آٸی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں مصروفیات کی بناء پر عدالتوں میں پیشیاں نہیں چھوڑی جا سکتیں،  وفاقی شرعی عدالت نے بھی اس معاملے پر فیصلہ دے رکھا ہے۔

پارلیمنٹ سے تو سپیکر کی اجازت سے چھٹی لی جا سکتی ہے، عبوری ضمانت میں عدالت میں پیشی سے نہیں رکا جا سکتا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کو عدالتی کاررواٸی کا مزاق اڑانے نہ دیا جائے، عدالت شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے آج منی لانڈرنگ کیس میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،  وکلاء شہباز شریف کی جانب سے آج حاضری معافی کی درخواست دی جائے گی، ایف آئی اے نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔