معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیوز وائرل

معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیوز وائرل
کیپشن: kanwal aftab & Zulqarnain Sikandar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)ٹک ٹاک ایپ کا کمال،دو ٹک ٹاکرز کی ٹک ٹاک پر دوستی نے انہیں جیون ساتھی بنا دیا،معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا نکاح ہو گیا،تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی۔نکاح کی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی تقریب سبزہ زار میں منعقد ہوئی جہاں دولہا ذوالقرنین اپنی ٹک ٹاکر دوست سے نکاح کرنے آیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Maham (@jasly_forever8)

نکاح ہوا اور قبول قبول قبول کیا گیا ۔تقریب میں دونوں کے قریبی عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔

دونوں ٹک ٹاک پر بے پنا ہ مقبول ہے اور نت نئے انداز کی اداکاری کے ٹک ٹاک بناتے ہیں ذوالقرنین اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرتا ہے جبکہ کنول مختلف ویب چینلز کے ساتھ ہوسٹنگ کرتی ہے ۔رخصتی کی تقریب کووڈ کے حالات ٹھیک ہونے پر کی جائے گی۔

نکاح کے وقت ٹک ٹاکر ذوالقرنین نےسفید لباس کے ساتھ سرخ واسکٹ پہنی جبکہ معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب بھی سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں، ویڈیوز سامنےآنے پر دنوں کے فینز نے نیک خواہشات کااظہار کیا جبکہ دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قبل ازیں کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں شیئر کیں تھیں، دونوں ہاتھوں میں ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین سکندر کے نام کی مہندی لگی ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز بھی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیں تھیں۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer