خاتون رپورٹر سے کتا مائیک چھین کرفرار، ویڈیو وائرل

خاتون رپورٹر سے کتا مائیک چھین کرفرار، ویڈیو وائرل
کیپشن: Dog steals reporter's mic
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) اکثر واقعات ایسے پیش آتے ہیں جو ذہنوں پر اپنے نقش چھوڑ جاتے ہیں جن میں دیکھا کر یا تو ہنسی آتی ہے یا پھر دل افسردہ ہوجاتا ہے مگر اس ویڈیو میں ایسا واقعہ پیش آیاجس میں لائیو رپورٹنگ کے دوران خاتون رپورٹر سے کتا مائیک چھین کرفرار ہوگیا جس کی وجہ تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائیو رپورٹنگ کے دوران ایسے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں جو ابھی بھی لوگوں کے ذہنوں نقش ہیں اور لمحہ بھرکے لئے ان کی توجہ اس کی طرف گامزن ہوجاتی ہے،لائیو شو یا خبروں کو عوام تک پہنچا یقیناً مشکل کاموں میں سے ایک ہے جس کے لئے ٹھوس شواہدکو اکٹھا کرنا یا کسی لائیو شو میں معلومات لوگوں کو پہنچا ہو تو اس  کے لئے جن مراحل سے گزرنا پڑتا وہ ایک میڈیا وکرز یا اینکر ہی جانتا ہے،ٹی وی پر لائیو شو کے دوران آپ کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کچھ کاٹ کر دہرایا نہیں جاسکتا۔

 اب جو دلچسپ واقعہ منظر عام پر آیا ہے اس نے ہنسی کا طوفان چھپا ہوا، ہوا کچھ یوں کہ خاتون رپورٹر لائیو رپورٹنگ کررہی تھی  کہ اسی لمحے ایک کتا کیمرے کے سامنے آیا اور رپورٹنگ کرنے والی خاتون کو تو کچھ نہ کہا البتہ اس سے مائیک چھین کرفرار ہوگیا،اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

یہ دلچسپ واقعہ روس میں پیش آیا، ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون رپورٹر لائیو رپورٹنگ کررہی ہے اور موسم کے حوالے سے کچھ پیش گوئی کررہی ہے، بات کرتے اسی لمحے ایک بھورے رنگ کا کتاخاتون کے پاس آیا اور مائیک چھین کرنو دوگیارہ ہوگیا جبکہ خاتون نے بھی اس کے پیچھے دوڑ لگادی، خاتون کے کیمرہ مین نے اس واقعہ کی تمام ویڈیو بنائی۔ خاتون نے آخر کار کتے کوپکڑ کرمائیک واپس لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ پر خوب تمسخر اڑایا اور ملے جلے تبصرے کئے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer