سعید احمد سعید : وزیر ریلوے شیخ رشید کا ٹرین آپریشن بند ہونے سے بےروزگار ہونے والے قلیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان، احساس پیکچ میں تمام قلیوں کو رجسڑڈ کروانے کی یقین دیانی پر قلی برادری میں خوشی کی لہر، اچھا اقدام قرار دے دیا۔
لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید کا قلیوں کو حکومت سے امدادی پیکج دلوانے کا اعلان، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین بندش سےملک کے تمام ریکوے سٹیشنوں سے قلی بے روزگار ہوئے، 1670 رجسٹرڈ قلیوں کی فہرستیں وزیراعظم کے پروگرام احساس پروگرام میں دینے جا رہے ہیں۔
1670قلیوں کا نام احساس پروگرام میں دینے پر قلیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، قلی برادری کا کہنا تھا کہ ٹرینیں بند پڑنے سے روزگار بند پڑ گیا، 25مارچ سے بے روزگار بیٹھے ہیں، امدادی کھانے سے گزارا کر رہے ہیں۔احساس پروگرام میں نام دینے پر شیخ رشید کے شکر گزار ہیں۔
ٹرین بندش کے باوجود ریلوے سٹیشنوں پر مسیحا کی تلاش میں بیٹھے قلیوں کا کہنا تھا کہ اپنے روزگار کی بحالی کے لیے ہی دعاگو ہیں، جب تک ٹرینیں نہیں چلتی, حکومت بے روزگار ہونے والے قلیوں کے لیے بھی امدادی پیکج کا اعلان کرے.
پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے آپریشن شروع کر دیں گے، ٹرینوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائیں گے، کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے
وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ وقت جنگِ عظیم سے بھی سخت ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، ٹرین آپریشن سے بے روز گار ہونے والے 1ہزار 670 قلیوں کے نام احساس پروگرام میں دینے جا رہے ہیں تا کہ ان کی مالی امداد ہو سکے، ریلوے نے آخری دو دنوں میں 1لاکھ 65ہزار لوگوں کو پنجاب اور کے پی کے ان کے گھر پہنچایا ہے، ایسا نہ کرتے تو کراچی کی سڑکوں پر میں انڈیا جیسے حالات ہوتے۔
وزیر ریلوے نے کہا غریب عوام کے اکاؤنٹس میں دو سے تین روز میں امدادی رقم جانا شروع جائے گی ،وزیر اعظم سے اقلیتوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج کی اپیل کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو بھی سراہا۔