ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی پرویز ملک خزانہ اور پاور ڈویژن کے وزیر  بن گئے

Ali Parvaiz Malik, City42, Minister for Finance, Incharge Minister for Power Division, Pakistan Muslim League N, NA 119, Prime Minister Shahbaz Sharif , Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے سربرآوردہ مسلم لیگی سیاستدان علی پرویز ملک کو  خزانہ کا وزیر مملکت بنا دیا۔ علی پرویز ملک پاور ڈویژن کے بھی انچارج وزیر ہوں گے۔ 

علی پرویز ملک لاہور کے حلقہ این اے 119 سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے والد پرویز ملک مرحوم شہر کے کئی حلقوں سے رکن اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور ان کی والدہ شائستہ پرویز ملک خواتین کی مخصوص نشست کے ساتھ ساتھ جنرل نشست پر منتخب ہو کر بھی لاہور کے عوام کی خدمت کرتی چلی آ رہی ہیں۔

علی پرویز ملک نے  8 فروری کو این اے  119 کی جنرل نشست سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رکھی تھی تاہم اس حلقہ سے پارٹی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو  قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا تو علی پرویز ملک نے محنت کے ساتھ ان کی انتخابی مہم چلائی۔ مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے کے سبب انہوں نے قومی اسمبلی کی یہ نشست خالی کی تو علی پرویز ملک ضمنی انتخاب مین بھاری اکثریت سے اس نشست سے کامیاب ہوئے۔

اب وزیراعظم شہباز شریف نے علی پرویز ملک کو وزیر مملکت برائے  خزانہ کی اہم ذمہ داری تفویض کر دی ہے۔ علی پرویز ملک کے سیاسی کیرئیر میں یہ ان کو ملنے والی پہلی بھاری ذمہ داری ہے۔ 

علی پرویز ملک کو وزیر مملکت برائے خزانہ  تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ علی پرویز ملک کو پاور ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔