ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل کب شروع ہوگا،جانئے

سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل کب شروع ہوگا،جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں نئے  کی تقسیم کا معاملہ،کتابوں کی تقسیم کا عمل 15 اپریل سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ طلباء لاک ڈاون کے بعد متعلقہ سکول سے چھٹیوں کا کام اور کتابیں حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سرکاری سکولوں میں سیشن 2020 کیلئے کتابوں کی 100 فیصد تقسیم مکمل نہیں کی جاسکی ،جس کی وجہ سے ابھی تک طلباء کو چھٹیوں کا کام بھی تقسیم نہیں کیا جاسکا,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل 15 اپریل سے دوبارہ شروع کیا جائے گا, رواں سال شہر کے 5 لاکھ طلباء میں 25 لاکھ سے زائد کتابیں تقسیم کی جانی ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کی کتابوں کی تقسیم بروقت شروع نہ ہونے سے بچے گھروں میں سلیبس پڑھنے سے محروم ہیں,انکا کہنا ہے کہ کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث چھٹیوں کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا,دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کھلتے ہی کتابیں سکولوں میں پہنچا دی جائیں گی،طلباء 15 اپریل سے متعلقہ سکولوں سے کتابیں اور چھٹیوں کا کام حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر نئےسیشن کے لئےشہر کےتمام سرکاری سکولوں کو کتابوں کی تقسیم روک دی گئی تھی،،رواں سال نئے تعلیمی سال کیلئے 35 لاکھ کے قریب مفت کتابیں تقسیم کی جانا تھیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کتابوں کی تقسیم کا عمل سکول کھلنےکے بعد شروع کیا جائے گا،ہنگامی صورتحال کے پیش نظرکتابوں کی تقسیم روک دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کومت نےجامعات، کالجز اور بورڈ کےزیر اہتمام 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، جس کانوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان بعد میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer