ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی  میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان ویمن ٹیم کی ٹریننگ کے موقع پر ہوئی۔ ہیڈ کوچ وہاب ریاض سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا ۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے تفصیلی بات چیت کی ۔ 

چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ان کی تیاریوں کے بارے میں پوچھا، کہا کہ تسلسل کے ساتھ کھیلیں اور فوکس کھیل پر رکھیں۔ میچ ٹو میچ کھیلیں اور جیت کے لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمنز ایشیا کپ میں آپ سے بڑی  امیدیں  وابستہ ہیں۔ 

کھلاڑیوں کا کہنا کے تھا کہ وہ ایونٹ کے لیے مکمل تیار ہیں، ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے توقعات پر پورا اتریں گے۔