ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کئی کئی گھنٹوں سے تجاوز کرگیا

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کئی کئی گھنٹوں سے تجاوز کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کئی کئی گھنٹوں سے تجاوزکرگیا ۔ 
بیگم پورہ، اسلام پورہ، کرشن نگر، آؤٹ فال روڈ، سنت نگر ،شام نگر میں لوڈشیڈنگ ہے ۔ جوہر ٹاؤن ،  کوٹ لکھپت،    ٹاؤن شپ ،  رائیونڈ روڈ ، ٹھوکر نیا ز بیگ  ، ملتان روڈ سمیت  شہر کے  کئی علاقوں میں  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ چوہنگ ، سندر  کینال ویو , علی ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ کے علاقوں میں بجلی چوری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
گرمی و حبس کے موسم میں بدترین لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے لیسکو حکام سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔