ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاسپیٹلٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات، ارشاد بی انجم کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ

ہاسپیٹلٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات، ارشاد بی انجم کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: ہاسپیٹلٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ارشاد بی انجم کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ان کی اس اعزاز کے لیے نامزدگی پر بین المذاہب رہنماؤں اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، چیئرمین قومی امن کمیٹی سید محمود غزنوی، سید سجاد شاہ، بابر بٹ، حفیظ گجر سمیت دیگر رہنماؤں نے ارشاد بی انجم کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

رہنماؤں نے ارشاد بی انجم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ہاسپیٹلٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب ارشاد بی انجم نے اپنے اعزاز کو محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے سفر میں والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا بنیادی کردار ہے۔