سٹی 42:سیلاب میں گھرے متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم کرتے ہوئے وزیر اعلی نے وزیر صحت خواجہ عمران نذیرکو کلینک آن بوٹ شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کلینک آن بوٹ پراجیکٹ اگلے 24 سے 48 کھنٹوں میں آپریشنل ہو گا، کلینک آن بوٹ ان علاقوں میں جائیگی جہاں کلینک آن ویلز کی رسائی ممکن نہیں۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،صوبہ بھر کی سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس نے آن لائن شرکت کی ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت و آبادی کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،وزیر صحت کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی سرویلنس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے،فلڈ ریلیف کیمپس میں خواتین کے ہائی جین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا تمام فیسیلیٹیز میں سانپ سے کاٹے کی ویکسین موجود ہونی چاہیے، سانپ سے کاٹے کی ویکسین سمیت کسی بھی دوائی کی کمی فوری رپورٹ ہونی چاہیے،اینٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، پوسٹ فلڈ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App