ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

پی ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:پی ڈی ایم اے نے دریاؤں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

 ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق شدیدسیلابی صورتحال سے3300سےزائدموضع جات متاثرہوئے، دریاؤں میں سیلابی صورتحال سےمجموعی 33لاکھ63ہزار افرادمتاثرہوئے,سیلاب میں پھنس جانیوالے12لاکھ92ہزار افرادکومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،شدیدسیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں 405ریلیف کیمپس قائم   کئے گئے،متاثر اضلاع میں 425 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

 ریلیف کمشنرنبیل جاوید کا کہنا تھا کہ مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے385ویٹرنری کیمپس قائم کئے گئے،متاثرہ اضلاع سے 7 لاکھ 99 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔