راؤدلشاد:این اے 129 کاضمنی الیکشن, پی ٹی آئی کےچودھری ارسلان ظہیر اور بجاش خان میں سردجنگ شدت اختیارکر گئی.
پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار، متحدہ بیانیہ سامنے نہ آ سکا, سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے چودھری ارسلان کی کھل کر حمایت کر دی.
حماد اظہر نے بجاش خان نیازی کیخلاف سوشل میڈیا پر مخالفت کی مہم شروع کردی, بجاش خان نیازی اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ اور الزامات کی بارش, پارٹی ٹکٹ کے بغیر دونوں امیدوار آزاد حیثیت سے میدان میں موجود, پی ٹی آئی کارکنان کنفیوژن کا شکار, پی ٹی آئی کا ووٹ بینک واضح طور پر تقسیم ہو چکا.
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران پارٹی قیادت کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی, پارٹی کے اندرونی اختلافات سے مخالف امیدوار کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
مسلم لیگ نون پی ٹی آئی کے انتشار کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی تیاری میں مگن ہے، ووٹرز کی نظریں اب تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت پر مرکوز، کوئی واضح لائحہ عمل نہ آ سکا۔
این اے 129 کا الیکشن پی ٹی آئی کے لیے امتحان بن گیا، اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو نشست کھونا یقینی ہو سکتا ہے۔